المدة الزمنية 3:48

218 مشاهدة
0
6
تم نشره في 2021/08/31

اگر آپ روزمرہ ڈیزل کے اخراجات اور بجلی کے دستیاب نہ ہونے سے تنگ آکر اپنے ٹیوب ویل کو سولر پہ شفٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو برائے مہربانی ان درج ذیل کچھ باتوں کو ضرور مد نظر رکھیئے سسٹم انسٹالیشن سے پہلے انسٹالر /سولر کمپنی سے مکمل تفصیلات کے ساتھ پروپوزل /کوٹیشن کا تقاضا کریں پھر مارکیٹ میں موجود کچھ اور انسٹالرز/کمپنیز سے دوبارہ مکمل تفصیلات کے ساتھ پروپوزل /کوٹیشن لیں اور ان سب کا تقابلی جائزہ لیں کوٹیشن /پروپوزل میں درج شدہ قیمت کے ساتھ ساتھ فراہم کی جانے والی مصنوعات مثلاً سولر پینل، فریم سٹرکچر، سولر پمپ ڈرائیو، وائر، واٹر پمپ، اور سیفٹی بریکر فیوز وغیرہ کی تعداد اور ان مصنوعات کی کوالٹی کو بھی مد نظر رکھیں ان سسٹمز میں بنیادی کردار سولر پینلز کا ہے جو مارکیٹ میں اے گریڈ اور بی گریڈ/ سٹاک لاٹ کی کوالٹی میں موجود ہیں اپنے سسٹم صرف اور صرف اے گریڈ میں انسٹال کروائیں، کم قیمت میں بی گریڈ/ سٹاک لاٹ میں انسٹال کرواے جانے والے سسٹمز کچھ عرصے میں ہی ناکارہ ہو جاتے ہیں جس سے بہت مالی نقصان کے ساتھ ساتھ آپ کا یقین بھی سولر انرجی سے اٹھ جائے گا اے گریڈ میں دستیاب تمام پینلز کے ہمراہ مختلف انٹرنیشنل اداروں کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹس ساتھ ہوتے ہیں جن کی تصدیق بآسانی آن لائن کی جا سکتی ہے، لہٰذا انسٹالر/کمپنی سے اس کا تقاضا لازمی کریں قابل ذکر ہیں TUV✅NORD✅ بی گریڈ سولر پینل کے نقصانات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومتی اداروں نے اے گریڈ سولر پینل کی شفاف امپورٹ کے لیے کچھ انٹرنیشنل اداروں کے سرٹیفکیٹ کی شرائط لازمی قرار دے دی ہیں قابلِ ذکر ہیں PSI Report ✅Type Test Report ✅COC ✅Flash Test Report ✅ انسٹالیشن کرنے والی کمپنی سے ان سرٹیفکیٹ کی نقول اپنی پروپوزل /کوٹیشن کے ساتھ دیکھنے کا تقاضا کریں ہمارے ہاں فکس فریم اور مووایبل فریم لگایا جا رہا ہے اس کی کوالٹی لازماً ایسی ہونی چاہئے جو ممکنا آندھی اور طوفانی ہواؤں کا مقابلہ کر سکے بصورت دیگر 25 سال وارنٹی والے اے گریڈ سولر پینل بھی کچھ عرصہ میں ٹوٹ کر بیکار ہو جاتے ہیں اور اس کی کافی عملی مثالیں بھی موجود ہیں لہذا سولر پینل کے ساتھ ساتھ فریم سٹرکچر کی کوالٹی پہ بھی ہر گز کمپرومائز نہ کریں جب بھی کوئی انسٹالر /کمپنی آپ کو سولر سسٹم کے حوالے سے کوٹیشن /پروپوزل دے اس سے اسی کے پہلے سے کیے جانے والے کچھ سسٹمز کے حوالے سے دریافت کریں ہوسکے تو اپنے علاقے میں نزدیکی سسٹم کا خود وزٹ کریں اور سسٹم کے مالک، زمیں دار سے انسٹال شدہ سسٹم کی کارکردگی اور آفٹر سیل سروسز کے حوالے سے دریافت کریں امید کی جا سکتی ہے ایک کسان بھائی دوسرے کی زیادہ بہتر رہنمائی کرے گا 𝗙𝗢𝗥 𝗠𝗢𝗥𝗘 𝗗𝗘𝗧𝗔𝗜𝗟𝗦 𝗖𝗢𝗠𝗣𝗟𝗘𝗧𝗘 𝗣𝗥𝗢𝗣𝗢𝗦𝗔𝗟 & 𝗦𝗜𝗧𝗘 𝗩𝗜𝗦𝗜𝗧 𝗖𝗢𝗡𝗧𝗔𝗖𝗧 𝗙𝗥𝗘𝗤𝗨𝗘𝗡𝗧𝗟𝗬 Mob: 0321-4606927 0321-7907786 https://wa.me/923214606927 https://web.facebook.com/friendssolarservices https://www.instagram.com/friendssolar/ https://twitter.com/friendssolar1 /c/FriendsSolarServices https://friendssolarservices.com/ #friendssolar #Hybridsolarsystem #GridTiedSolar #OngridSolar #NetMetering #SolarTubewell #SolarSystem #solarirrigationpump #15hpmotor #solartubewellinpakistan #howsolartubeswork #pakistansolar #submersiblewaterpump #15kwsolarsystem #solarwaterpump #solartubewell #submersiblepump

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 2